فٹ بالز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر41.35 فیصدکی نموریکارڈ

91
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):فٹ بالز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر41.35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو18.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 41.35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں فٹ بالز کی برآمدات سے ملک کو13.03 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں فٹ بالزکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر24.35 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

جون میں فٹ بالزکی برآمدات کاحجم 22.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوجولائی میں کم ہوکر18.42 ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2022 میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو203.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کومجموعی طورپر34.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواہے جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 19.85 فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو41.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔