فٹ بال ورلڈ کپ ، برازیل کی ٹیم 5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر سرفہرست

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیراہتمام اب تک کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹس میں برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ4,4 مرتبہ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں اور اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیراہتمام اب تک کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹس میں برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ4,4 مرتبہ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں اور اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، جرمنی کی ٹیم 4 مرتبہ ایونٹ جیت چکی ہے، یوراگوئے اورارجنٹائن کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ انگلینڈ ،فرانس اور سپین کی ٹیمیں بھی ایک ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ برازیل کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ 1958ءمیں جیتا تھا، اس کے علاوہ 1962، 1970، 1994 اور 2002ءمیں جیت چکی ہے۔