فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر کی 2026 کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 9 افریقی ٹیموں کی تصدیق

166
World Organization FIFA
World Organization FIFA

ادیس ابابا۔24اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لئے 9افریقی ٹیموں کی تصدیق کر دی ہے۔فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کے مطابق کم از کم 9 افریقی فٹ بال ٹیمیں 2026 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا۔

گیانی انفینٹینو نے اس بات کی تصدیق 46ویں کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف )کی عام جنرل اسمبلی میں کی۔ 46واں کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف )کا اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ہوا ، جس میں افریقہ بھر سے ممبران ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں اور مندوبین نے شرکت کی۔

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ورلڈ کپ 2026 میں، نو یا دس افریقی ممالک اور خطےکی ٹیمیں ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ فیفا کے توسیع شدہ ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق کیا جانا ہے۔انفینٹینو نے افریقی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ براعظم کے نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں پر مزید سرمایہ کاری کریں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔

انہوں نے کہامیں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ اپ یوتھ فٹ بال میں سرمایہ کاری جاری رکھیں کیونکہ یہی فٹ بالر بچےاور بچیاں کل کے ستارے ہوں گے۔فیفاصدر انفینٹینو نے مزید کہا کہ فیفا خواتین کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی افریقی ٹیموں کی تعداد 6کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔