فہد ٹاؤن کنٹینر دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنرملتان

110
explosion
explosion

ملتان ۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ فہد ٹاؤن کنٹینر دھماکے میں ملوث تمام ملزمان اور مافیا تک ہر صورت پہنچیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ وسیع کر دیا ہے۔انکوائری کمیٹی کے کنوینئر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ابوبکر اور کمیٹی ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے انکوائری کمیٹی کے ہمراہ حادثہ متاثرین دے ملاقات کی اور انسپکشن کی۔

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کا جائے حادثہ اور متاثرہ مقامات کی ٹیکنیکل انسپکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حادثے کے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کو مکمل بحال کریں گے۔ انکوائری کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات پیش کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر انکوائری رپورٹ مرتب کی جائے گی جو وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔سی پی او نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے ضلعی انتظامیہ کو تحقیقات میں مکمل معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔