فہرستی بینکوں کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ کیلینڈرسال کے دوران سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی نموریکارڈ، بینکوں کومجموعی طورپر 232ارب روپے کامنافع

145

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ملک میں فہرستی بینکوں کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان سٹاک اکسچینج اورٹاپ لائن سیکورٹیزکے مطابق کیلنڈرسال 2021 کے دوران19 فہرستی بینکوں کومجموعی طورپر268.37 ارب روپے کامنافع حاصل ہواجوسال 2020 کے مقابلہ میں 15 فیصدزیادہ ہے، سال 2020 میں فہرستی بینکوں کو232.40 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

سال کی چوتھی سہ ماہی میں پاکستان کی فہرستی بینکوں کے بعدازٹیکس منافع میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فہرستی بینکوں کو67.67 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں فہرستی بینکوں کو47.92 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے دوران فہرستی بینکوں کی جانب سے اداکردہ ٹیکس میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،سال 2021 میں فہرستی بینکوں کی جانب سے اداکردہ ٹیکس کاحجم 186.35 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جوسال 2020 میں 153.63 ارب روپے تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے دوران الائیڈبینک کے بعدازٹیکس منافع میں 5 فیصد،عسکری بینک 11 فیصد، بینک آف خیبر49 فیصد،نیشنل بینک 6 فیصد اورسامبا بینک کے بعدازٹیکس منافع میں 21 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے اس کے برعکس بینک الحبیب 4 فیصد، بینک الفلاح 33 فیصد، بینک اسلامی 31 فیصد، بینک آف پنجاب 80 فیصد، فیصل بینک 25 فیصد،حبیب بینک 15 فیصد، حبیب میٹروپولیٹن 12 فیصد، جے ایس بینک 10 فیصد، ایم سی بی 6 فیصد، میزان بینک 28 فیصد،سونیری بینک 19 فیصد، سٹینڈرڈ چارٹرڈ5 فیصد اوریونائٹڈبینک کے بعدازٹیکس منافع میں 48 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے