کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باﺅلر فہیم اشرف نے پاکستان سپر لیگ تاریخ میں دوسری بہترین باﺅلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے ہفتہ کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ کارنامہ انجام دیا، پی ایس ایل تاریخ میں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز روی بوپارہ کو حاصل ہے جنہوں نے 2016ءمیں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے قلندرز کے خلاف میچ میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔