26 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکوریجن میں چاند رات اور عید الفطر کی تعطیلات میں بجلی کی...

فیسکوریجن میں چاند رات اور عید الفطر کی تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،چیف ایگزیکٹوفیسکو

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)ریجن بھر میں چاند رات اور عید الفطر کی تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکوانجینئرمحمد عامرنے اے پی پی کو بتایا کہ عید الفطر کی تعطیلات میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں بجلی کی ترسیل کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے

جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر خود کریں گے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے بتایا کہ مختلف اعلیٰ سطحی افسران عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈ مینجمنٹ،ایل ٹی،ایچ ٹی بریک ڈاؤن اورکسٹمر کمپلینٹ کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور بجلی کے تعطل کی صورت میں فوری بحالی کے کام کو مانیٹر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات میں آپریشن سٹاف کی ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ عید سے پہلے ایس ڈی اوز کو ٹرانسفارمر ٹرالیاں سپیئر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خراب ٹرانسفارمر یا کسی بھی آلات کو فوری طور پر تبدیل کرکے بجلی کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عیدکے ایام میں سب ڈویژنل شکایات سنٹر اورگرڈسٹیشنوں میں سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جہاں تین شفٹوں میں سٹاف موجودرہے گا تاکہ کسی بھی فیڈر پر بریک ڈاؤن آنے کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بندش کی صورت میں فرسٹ سرکل کے صارفین اپنی شکایات کا اندراج فون نمبر 041-9200641,0370-1813109پر،سیکنڈ سرکل کے صارفین فون نمبر041-9330063,0345-1502298پر،جھنگ سرکل کے صارفین فون نمبر 047-9200220,0370-1813307پر، سرگودھا سرکل کے صارفین فون نمبر 048-9232378,0345-1500939 پر، میانوالی سرکل کے صارفین فون نمبر 0459-920033,0370-1813506پراورٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کے صارفین 046-9201119,0370-1813609پر کر اسکتے ہیں۔ مزید برآں صارفین اپنی شکایات کااندراج فیسکوسمارٹ ایپ، ہیلپ لائن نمبر118،ٹال فری نمبر0800-66554اور ایس ایم ایس سروس 8118کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامرکاکہنا ہے کہ فیسکو کا عزم ہے کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر شہری علاقوں کے علاوہ دوردراز کے دیہاتی علاقوں میں بھی بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھی جائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے مناسکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576904

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں