36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکوریجن کے 8 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن...

فیسکوریجن کے 8 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے ،مجموعی طورپر5497بجلی چوروں کوپکڑاگیا ،ترجمان فیسکو

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 جنوری (اے پی پی):ترجمان فیسکو شیخ طاہر نے بتایا چیف ایگزیکٹو فیسکوفیصل آباد انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے اورفیسکو ریجن کے 6 آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 4ماہ سے زائد کے عرصہ میں اب تک مجموعی طورپر5497بجلی چوروں کوپکڑاگیا ،ایک کروڑ35لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور61کروڑ49لاکھ سے زائدکے جرمانوں پر مشتمل بل جاری کئے گئے، نیزمذکورہ بجلی چوری 5164گھریلو،174کمرشل،146زرعی اور13انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے کل4541بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ مجموعی طورپر5079کے خلاف مقدمات کااندراج کروایاگیاہے جبکہ فیسکو نے بجلی چوروں سے 43کروڑ24لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1763بجلی چوروں کو42 لاکھ61ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑسے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

- Advertisement -

ضلع جھنگ میں اب تک595بجلی چوروں کو18لاکھ76ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور7 کروڑ52لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک654بجلی چوروں کو14لاکھ61ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ27لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے،ضلع چنیوٹ میں 522بجلی چوروں کو17لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ28لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے،ضلع خوشاب میں 178بجلی چوروں کو4 لاکھ41ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ25لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع میانوالی میں 729بجلی چوروں کو15لاکھ10ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6 کروڑ92لاکھ سے زائدجرمانہ ائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 591بجلی چوروں کو12لاکھ33ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ96لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 402بجلی چوروں کو8لاکھ64 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ41لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیسکو ریجن سے آخری بجلی چور پکڑے جانے تک یہ خصوصی مہم زورشور سے جاری رہے گی۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات کی اطلاع فوری طور پرفیسکو کودیں تاکہ ملک سے بجلی چوری کا جڑ سے خاتمہ کیاجاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431888

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں