فیصل آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی):فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ جولائی میں ریجن بھر میں 209.905ملین روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ ماہ جولائی میں 130.887ملین سے زائد کی لاگت سے76دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ27.060ملین کی لاگت سے2ایچ ٹی اور51.418ملین کی لاگت سے46ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔
انہوں نے بتایاکہ فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ جولائی میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 76نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ46ایل ٹی پروپوزلز اور2فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر209.905 ملین روپے لاگت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن محمد اقبال جاوید کی زیر نگرانی15.753 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 13ایل ٹی پروپوزلز،15.021ملین کی لاگت سے جھنگ میں 12،10.815 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 12 جبکہ9.829ملین کی لاگت سے میانوالی میں 9ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیاگیا۔اسی طرح43.869 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 26 نئے دیہات،26.328 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 18،27.718ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 17 جبکہ19.037ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں ایک ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی ہے۔
دریں اثنا چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔