35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکوملازمین ادارہ کی ترقی اور صارفین کے مسائل کے فوری حل کیلئے...

فیسکوملازمین ادارہ کی ترقی اور صارفین کے مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ فیسکو

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ فیسکوفیصل آبادسجاد حیدراعوان نے کہا ہے کہ ریجنل ٹریننگ سنٹرفیصل آباد،سرگودھا، میانوالی اورجھنگ میں قائم سرکل ٹریننگ سنٹرزفیسکو ملازمین کی محکمانہ اور پروموشن ٹریننگ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،یہاں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین فیسکو کی ترقی اور صارفین کے مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ ماہ ریجنل ٹریننگ سنٹر فیصل آباد میں لائن سپرنٹنڈنٹ،لائن فورمین سیکنڈ سے لائن سپرنٹنڈنٹ،لائن فورمین ون،اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین سیکنڈ، میٹر ریڈر سے میٹر سپروائزر سیکنڈ اور بل ڈسٹری بیوٹر سے میٹرریڈر کی پروموشن ٹریننگ کیلئے کلاسز کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 76ملازمین نے حصہ لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مئی میں آر ٹی سی میں لیب اسسٹنٹ،ٹیسٹ اسسٹنٹ سے ٹیسٹ انسپکٹر (ایم اینڈ ٹی)، میٹر مکینک سے لیب اسسٹنٹ، ٹیسٹ اسسٹنٹ (ایم اینڈ ٹی)، ہیلپرسے میٹر مکینک (ایم اینڈ ٹی)، اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ سے سب سٹیشن اٹینڈنٹ (جی ایس او)، لوئر ڈویژن کلرک،ٹیلی فون کمپلینٹ کلرک،ریسپشنٹ سے اپرڈویژن کلرک، ایل ڈی سی (اکاؤنٹ/آڈٹ)سے اکاؤنٹ،آڈٹ اسسٹنٹ اور ایل ڈی سی کمرشل سے کمرشل اسسٹنٹ کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آر ٹی سی سمیت تمام ٹریننگ سنٹرز پر جدید آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں اور ملازمین کو جدید خطوط پر ٹیکنیکل ٹریننگ دی کی جا رہی ہے تاکہ وہ ٹریننگ کی کامیابی سے تکمیل کے بعد مستقبل میں فیسکو اور صارفین کیلئے کار آمد ثابت ہو سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں