فیسکونے 13لاکھ 98ہزار صارفین کو5ارب 62کروڑ82لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے،چیف ایگزیکٹو

130
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 04 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے بتایا کہ فیسکونے حکومت پنجاب کی جانب سے فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع کے 13لاکھ 98ہزار سے زائدصارفین کو5ارب 62کروڑ82لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ ریلیف فیسکو ریجن کے گھریلو صارفین کو اگست کے بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ کے حساب سے 201سے 500یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں دیا گیا ہے جبکہ صارفین کی سہولت کے لئے اگست کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں بھی توسیع کر دی گئی ہے اور ریلیف والے نئے بل صارفین کو جاری کر دیئے گئے ہیں جو فیسکو کی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 6لاکھ 18ہزار 400صارفین کو 182.30ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 2ارب55کروڑ 23لاکھ روپے کا ریلیف ، ضلع چنیوٹ کے 69ہزار219صارفین کو 19.53ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 27کروڑ34لاکھ روپے ،ضلع جھنگ کے ایک لاکھ30ہزار 469صارفین کو36.66ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 51کروڑ32لاکھ روپے،ضلع سرگودھا کے2لاکھ 44ہزار 469صارفین کو70.32ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 98کروڑ45لاکھ روپے،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک لاکھ42ہزار935صارفین کو40.11ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 56کروڑ16لاکھ روپے ،ضلع خوشاب کے63ہزار 621صارفین کو17.55ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 24کروڑ 56لاکھ روپے ،ضلع میانوالی کے64ہزار 181صارفین کو17.63ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 24کروڑ68لاکھ روپے ،ضلع بھکر کے 65ہزار151صارفین کو17.92ملین کلو واٹ یونٹس کی مد میں 25کروڑ9لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔