فیسکونے 25 بجلی چور پکڑ لئے، 15لاکھ37ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد

30

فیصل آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 186روز سے جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات کے اوقات میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔فیسکوٹاسک فورسز نے دوران چیکنگ25بجلی چوروں کوپکڑلیا جن کو 40ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15لاکھ37ہزار سے زائد کا جرمانہ جاری کیاگیا ہے۔

فیسکو ریجن میں اب تک کل 6631بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ57لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 71کروڑ12لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔فیسکو ٹیموں اورپولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دورا ن5265بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ 6568کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایاگیاہے۔ فیسکوفرسٹ سرکل میں کل1596بجلی چوروں کو40لاکھ17ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 17کروڑ58لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل میں 1129بجلی چوروں کو27لاکھ82ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ30لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوجھنگ سرکل میں 752بجلی چوروں کو23لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ39لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل میں کل 969بجلی چوروں کو19لاکھ91ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل 1697بجلی چوروں کو35لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ77لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل 488بجلی چوروں کو11لاکھ88ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5کروڑ98لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔