فیسکونے146روزمیں 5794بجلی چورپکڑلئے، 64کروڑ14 لاکھ روپے جرمانہ کیا

86
Crackdown against
Crackdown against

فیصل آباد۔ 01 فروری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور فیسکونے گزشتہ146روزمیں 5794بجلی چورپکڑلئے جنہیں ایک کروڑ39لاکھ ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 64کروڑ14لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے بتایا کہ ریجن کے آٹھوں اضلاع کے فیسکوکے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید25 بجلی چوروں کو پکڑ لیاگیا جن کو 41ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17لاکھ56ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 5403بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرادیاگیاہے جبکہ4699بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں سے 44کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کی ریکور ی بھی کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1864بجلی چوروں کو 43لاکھ 23ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 19کروڑ71لاکھ روپےسے زائد کے جرمانے جاری کئے گئے ہیں۔ضلع جھنگ میں کل 623بجلی چوروں کو19لاکھ 38ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ71لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

ضلع بھکر میں 686بجلی چوروں کو15لاکھ11ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ55لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ضلع چنیوٹ میں کل 545بجلی چوروں کو17لاکھ 49ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ50لاکھ روپےسے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ ضلع خوشاب میں کل188بجلی چوروں کو4لاکھ49ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع میانوالی میں کل769بجلی چوروں کو15لاکھ64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ17لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ میں کل 422بجلی چوروں کو9لاکھ 56ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔