فیصل آباد۔ 05 اپریل (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان فیسکو طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روزفیسکو ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران مزید26بجلی چور پکڑلئے جن کو 41ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور14لاکھ44ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ۔
فیسکو ریجن سے209روزکے دوران کل7169بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ69لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور75کروڑ76لاکھ سے زائدجرمانہ عائد کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7098بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا ہے جبکہ 5904بجلی چور گرفتاراور54کروڑ15 لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1690بجلی چوروں کو42لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ51لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔
فیسکوسیکنڈسرکل سے1242بجلی چوروں کو30لاکھ28ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل812بجلی چوروں کو24لاکھ48ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ82لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ترجمان نے بتایا کہ فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1053بجلی چوروں کو21لاکھ37ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ 87لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔
فیسکومیانوالی سے کل1854بجلی چوروں کو38لاکھ37ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ30لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل518بجلی چوروں کو12لاکھ45ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ26لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔