29.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکوکا بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،مزید47بجلی چور دھر لئے

فیسکوکا بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،مزید47بجلی چور دھر لئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان فیسکو شعبہ تعلقات عامہ ایڈیشنل ڈائیریکٹرجنرل طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات کے اوقات میں بلاامتیاز چیکنگ کی جارہی ہے۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید47بجلی چور وں کو پکڑلیا ہے

جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان بجلی چوروں کوایک لاکھ 12ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 49لاکھ 72ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 950بجلی چوروں کو25 لاکھ 47ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور11کروڑ76 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

- Advertisement -

ضلع جھنگ میں اب تک 272 بجلی چوروں کو10لاکھ 24ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 4 کروڑ30لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ضلع بھکر میں اب تک 274 بجلی چوروں کو7لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ60لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع چنیوٹ میں 319بجلی چوروں کو 9لاکھ 37ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ57لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع خوشاب میں 82بجلی چوروں کو 2 لاکھ96ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ39لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

ضلع میانوالی میں 325بجلی چوروں کو6لاکھ 92ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ23 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع سرگودھا میں 324بجلی چوروں کو8لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ48 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ ضلع ٹوبہ میں 234بجلی چوروں کو6لاکھ سے36ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ13 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران فیسکو ریجن سے36روز کے دوران مجموعی طورپر 2825 بجلی چوروں کوپکڑاگیاہے جن کو78لاکھ 15ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 35 کروڑ22 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیاکیاگیاہے۔

بجلی چوری میں 2684گھریلو،69کمرشل،67زرعی،اور 5انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیسکو ریجن سے2189بجلی چوروں کو گرفتار اور 17کروڑ 29لاکھ سے زائد کی ریکور ی کی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 2687بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں ایک ماہ کے دوران رننگ ڈیفالٹرز سے10کروڑ 19 لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 28کروڑ 29لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں۔فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں اورواجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401150

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں