فیصل آباد۔ 19 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو)ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید62بجلی چور پکڑے گئے جن کو92 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور29لاکھ74ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل19886بجلی چور پکڑے گئے جن کو4 کروڑ67لاکھ58 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب16 کروڑ88لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے نیز بجلی چوری میں 18494گھریلو، 665کمرشل،623زرعی اور104انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے جن میں سے 19855بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 18778کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے
جبکہ 14116بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک4679بجلی چوروں کوایک کروڑ10 لاکھ43ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور52کروڑ61لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے3946بجلی چوروں کو1کروڑ 4لاکھ38ہزار سے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور45کروڑ89لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل2158بجلی چوروں کو53 لاکھ74ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ43لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔
فیسکوسرگودھا سرکل سے2999بجلی چوروں کو76لاکھ40ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور38کروڑ16لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل4860بجلی چوروں کو95لاکھ64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور47کروڑ89لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1244بجلی چوروں کو26لاکھ95ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ88لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔
مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔دریں اثناچیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیسکو ریجن سے آخری بجلی چورکے پکڑے جانے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چورملک و قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے۔
P