فیسکوکی تمام 147سب ڈویژنز میں کھلی کچہریاں جاری، ایک ہی روزمیں موصولہ785میں سے 783شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا

71
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر کی تمام 147سب ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں جاری ہیں۔گزشتہ روز ایک ہی دن میں موصولہ کل785شکایات میں سے783شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جن میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔

انہوں نے فیسکو صارفین سے اپیل کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو فرسٹ سرکل میں کل2054شکایات میں سے254کا ازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی26، سپلائی بندش کی95، نیو کنکشنزکی20اور دیگر113شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 167میں سے165شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی3، خراب میٹرز کی23، سپلائی بندش کی66، خراب ٹرانسفارمرز کی2، نیو کنکشنزکی 25اور دیگر48شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 78میں سے78شکایات کاازالہ کیا گیاان میں اووربلنگ کی ایک، خراب میٹرز کی13،سپلائی بندش کی18، خراب ٹرانسفارمرزکی2،نیو کنکشنزکی11اور دیگر33شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سرکل میں 98میں سے98شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں سپلائی بندش کی61، نیو کنکشنزکی 3اور دیگر34شکایات موصول ہوئیں۔علاوہ ازیں میانوالی سرکل میں 99میں سے99شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی9، سپلائی بندش کی35،خراب ٹرانسفارمرزکی 2،نیو کنکشنزکی22اور دیگر31شکایات موصول ہوئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول89شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا جن میں خراب میٹرز کی18، سپلائی بندش کی48، نیو کنکشنزکی2اور دیگر21شکایات موصول ہوئیں۔