فیصل آباد۔ 07 جون (اے پی پی):فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کی خصوصی ریکوری ٹیموں نے فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے محکمانہ ریکوری کے حصول کیلئے اقدامات تیز اوربھرپور کوششوں کا ۱ٓغاز کردیاہے اور کہا ہے کہ 30 جون کو مالی سال کے اختتام سے قبل ریکوری کے مطلوبہ اہداف کا حصول مکمل کرلیا جائے گا۔ فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ فیسکو ٹیمیں 30 جون سے قبل ریکوری کے مطلوبہ ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے فیلڈمیں موجود اور فیسکو کے بڑے نادہندگان سے ریکوری کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فیسکو کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے بجلی کنکشنز و دیگر فیسکو تنصیبات اتارلئے جائیں گے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ڈیفالٹرز ہمسایوں یا کسی اور ذریعے سے بجلی حاصل یا استعمال نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ فیسکو کے سرکاری،پرائیویٹ اور گھریلو نادہندگان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور30 جون سے قبل تمام نادہندگان سے واجبات کی وصولی کرکے فیسکو اپنے ریکوری کے اہداف کو پورا کرے گی تاکہ فیسکو میں جاری ترقیاتی منصوبے متاثر نہ ہوں اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی بھی جاری رکھی جاسکے۔