22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو افسران کومینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کی ٹریننگ دینے کافیصلہ

فیسکو افسران کومینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کی ٹریننگ دینے کافیصلہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے فیسکو افسران کو نیشنل الیکٹرک سٹی اینڈ پرفارمنس ایگریمنٹ کے تحت آفیسرز مینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کی ٹریننگ دینے کافیصلہ کیا ہے جس میں ایگزیکٹو انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز حصہ لیں گے۔

فیسکو انتظامیہ نے فیسکو افسران کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر کے ماہرین سے مینجمنٹ اور لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

- Advertisement -

مذکورہ ٹریننگ 26اور27اپریل اور9اور10مئی کو منعقد ہوگی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران میں دفتر چیف انجینئر (پی اینڈ ڈی) کے منظور احمد، دفتر چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈجی) کے نوید الرحمن انجم اور سعد احسان بٹ، دفترچیف انجینئر آپریشن کے غلام نبی، دفتر جی ایم ٹیکنیکل کے محمد سلیم، دفتر جی ایم آپریشن کے محمد رفیق،دفتر چیف انجینئر(ٹی ایس) کے رضوان علی اور مدثرحبیب، دفتر چیف انجینئرڈویلپمنٹ (پی ایم یو) کے عمران علی اور طیب ستار،دفتر جی ایم کمرشل اینڈ سی ایس کے حافظ محمد شہزاد انور، عبدالرشید، طلعت بشیر، ساجد ندیم، احمرایوب، رضوان مظہر، دفتر ڈائریکٹر ایم ایم کے عثمان غنی،

فرحان علی خان، زوہیب رحمان، عدنان ہمایوں،دفترڈی جی میراڈ کے محمد عبداللہ اور عمیراحمد، ایچ ایس سی ڈائریکٹوریٹ کے محمد امجد، دفتر چیف ایگزیکٹوآفیسر کے محمد سعیدرضا اور سید ثاقب حسین، دفترڈی جی (ایچ آر) کے سجاد حیدر اعوان، دفتر ڈی جی (ایڈمن) کے علی وقار وڑائچ، دفتر ڈی جی (آئی ٹی) محمد عباس، فیصل شہزاداور محمد انعام شہزاد شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسرفیسکو فیصل آباد محمد عامر نے کہا کہ مینجمنٹ اور لیڈر شپ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد فیسکو افسران کی فیصلہ سازی،قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اوربہتر نظم و نسق میں معاون ثابت ہوگی جس سے نہ صرف فیسکو کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہو گا بلکہ افسران اور ملازمین زیادہ بہتر طریقے سے صارفین کی خدمت کر سکیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں