22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم جاری

فیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اورگزشتہ24 گھنٹوں میں فیسکوریجن کے6 آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید25بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور انہیں 47ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مدمیں 20لاکھ73ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں جبکہ مذکورہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے اورفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی ریکوری بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1172 بجلی چوروں کو30 لاکھ82ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور14کروڑ27لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

- Advertisement -

ضلع جھنگ میں اب تک 384 بجلی چوروں کو13لاکھ 67ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ73لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ ضلع بھکر میں اب تک 389 بجلی چوروں کو9لاکھ63ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ91لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔اسی طرح ضلع چنیوٹ میں 390بجلی چوروں کو 12لاکھ22ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ60لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع خوشاب میں 122بجلی چوروں کو 3 لاکھ85ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور1 کروڑ86لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 462بجلی چوروں کو10لاکھ 17ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ60لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 389 بجلی چوروں کو9لاکھ 14ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ19لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے نیز ضلع ٹوبہ میں 286بجلی چوروں کو6لاکھ 72ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ43 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 63روزمیں فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر3652 بجلی چوروں کو99لاکھ 94ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور44کروڑ97 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیاہے جبکہ فیسکو ریجن سے 2957بجلی چوروں کو گرفتار اور 26کروڑ87ہزار سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 3439گھریلو ،107کمرشل95زرعی ،اور 8انڈسٹریل صارفین ملو ث پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورپر 3433بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں