فیسکو ریجن میں بجلی کی تنصیبات بالخصوص ٹرانسفارمر زکو محفوظ بنانے کیلئے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت

135

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامرنے فیسکو ریجن میں محکمہ کی تنصیبات بالخصوص ٹرانسفارمر زکو محفوظ بنانے کیلئے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے لائن سٹاف کو ٹرانسفارمرز کو فوری طور پرویلڈ کروانے اور فیلڈ میں مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر چورگینگ موسم سرما میں رات کی تاریکی اورشدید دھند کا فائدہ اٹھا کر ٹرانسفارمر اور فیسکو کی دیگر تنصیبات کی چوری کی واردات کرسکتے ہیں۔ا

نہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ فیسکو ریجن میں ٹرانسفارمرزچوری کی روک تھا م میں فیسکوکا ساتھ دیں اور اگررات کی تاریکی میں کہیں بھی غیرمتعلقہ افراد کوٹرانسفارمر،تاروں،کھمبوں یا فیسکوکی دیگر تنصیبات کے پاس مشکوک حالت میں یا کسی غیر متعلقہ گاڑی میں ٹرانسفارمریا دیگرآلات کولوڈ کرتے ہوئے دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع فیسکوکے نمبر041-9220618، ہیلپ لائن 118یا پولیس ہیلپ لائن15 پر دیں۔