فیصل آباد ۔ 04 جون (اے پی پی):وزارت توانائی کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید36بجلی چور پکڑے گئے ، جنہیں63ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور14لاکھ81ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 269 روز میں کل 8632 بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ8لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 88 کروڑ 36 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8513بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 6688بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔فیسکو نے بجلی چوروں سے 63 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک 2039 بجلی چوروں کو 46 لاکھ 90 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ 35لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1570بجلی چوروں کو38لاکھ 72ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ 23لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔
فیسکوجھنگ سرکل سے کل982بجلی چوروں کو 28 لاکھ 49 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے1256بجلی چوروں کو29لاکھ29ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ62لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2197بجلی چوروں کو43لاکھ 51ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل588بجلی چوروں کو13لاکھ90ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ98لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔