فیصل آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی):فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر کے صنعتی، کمرشل، جنرل سروس اور گھریلو صارفین مستفید ہوئے جبکہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر شعبہ کمرشل اور آئی ٹی نے مذکورہ پیکیج کے فوائد کو صارفین تک پہنچایا اور اس کی مانیٹرنگ کی۔
فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ ریلیف تین ماہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے26.07 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ کے مطابق دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں دسمبر2024سے فروری2025 کے دوران کل5لاکھ26ہزارسے زائد صارفین کو9کروڑ6لاکھ 80ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 94کروڑ43لاکھ 93ہزارسے زائدکا ریلیف دیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ماہ دسمبر میں فیسکو ریجن کے کل 171906صارفین کو3کروڑ37لاکھ81ہزار872یونٹس کی مد میں 34کروڑ56لاکھ 90ہزار276روپے کاریلیف فراہم کیاگیاجس میں 51937گھریلوصارفین کو 20لاکھ 59ہزار584یونٹس کی مد میں 5کروڑ65لاکھ 79ہزار342روپے کا ریلیف ملا۔اسی طرح100462کمرشل صارفین کو23لاکھ 83ہزار646یونٹس پر مشتمل 3کروڑ83لاکھ 12ہزار147روپے کا فائدہ ہوا جبکہ12773انڈسٹریل صارفین کو 2کروڑ86لاکھ ایک ہزار949یونٹس کی مد میں 23کروڑ52لاکھ 7ہزار56روپے کا فائدہ ہوا نیز6734جنرل سروس صارفین کو 7لاکھ 36ہزار 693یونٹس کی مد میں ایک کروڑ55لاکھ 91ہزار 731روپے کا ریلیف ملا۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ جنوری میں فیسکو ریجن کے کل 187141صارفین کو اپنے پچھلے سا ل سے بجلی کے اضافی استعمال پر رعایتی ونٹر پیکیج کی بدولت3کروڑ10لاکھ 29ہزار777یونٹس کی مد میں 32کروڑ58لاکھ 63ہزار759روپے کاریلیف دیاگیاجس میں 71173گھریلوصارفین کو 28لاکھ 3ہزار690یونٹس کی مد میں 7کروڑ70لاکھ37ہزارروپے کا فائدہ ہوا۔اسی طرح 97758کمرشل صارفین کو 20لاکھ 70ہزار490یونٹس کی مد میں 3کروڑ25لاکھ61ہزار316روپے کافائدہ ہوا۔علاوہ ازیں 11866انڈسٹریل صارفین کو 2کروڑ55لاکھ 83ہزار200یونٹس کی مد میں 20کروڑ43لاکھ ایک ہزار995روپے کا فائدہ ہوا جبکہ6344جنرل سروس صارفین کو 5لاکھ 72ہزار397یونٹس پر ایک کروڑ19لاکھ 63ہزار 433روپے کا ریلیف دیاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ فروری میں کل167504صارفین کو2کروڑ58لاکھ69ہزار43یونٹس کی مد میں 27کروڑ28لاکھ39ہزار677روپے کاریلیف فراہم کیاگیاجس میں 51690گھریلوصارفین کو 20لاکھ35ہزار99یونٹس کی مد میں 5کروڑ52لاکھ 45ہزار535روپے کا ریلیف ملاجبکہ97577کمرشل صارفین کو21لاکھ75ہزار821یونٹس پر مشتمل 3کروڑ37لاکھ 72ہزار753روپے کا فائدہ ہوانیز 11384انڈسٹریل صارفین کو 2کروڑ9لاکھ88 ہزار212یونٹس کی مد میں 16کروڑ98لاکھ66ہزار770روپے کا فائدہ ہوا جبکہ6853جنرل سروس صارفین کو6لاکھ69ہزار911یونٹس کی مد میں ایک کروڑ39لاکھ54ہزار619روپے کا ریلیف ملا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573405