فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر

3

فیصل آباد۔ 26 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح موسم کی خرابی، آندھی، طوفان اور بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان فیسکو سعید رضا کے مطابق لائنوں پر ٹرپنگ کے باعث 175 فیڈرز سے زائد بجلی کی فراہمی متاثر ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد فرسٹ, سیکنڈ سرکل فیصَل اباد, سرگودھا,ٹوبہ ,میانوالی اینڈ جھنگ سرکل کے مختلف علاقے متاثر ہوئے۔ ترجمان فیسکو کے مطابق فیسکو سٹاف بجلی بحالی کے لییالرٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فالٹس کی درستگی کے بعد متاثرہ فیڈرزسے بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی کے عارضی تعطل پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔