فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں خراب موسم بارش اور اندھی سے بجلی کی فراہمی متاثر،بڑی تعداد میں فیڈرز ٹرپ

66
Fesco

فیصل آباد۔ 02 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو ) کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خراب موسم، تیز آندھی و طوفان اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان فیسکو سعید رضا کے مطابق بارش اور اندھی کے باعث لائنوں پر ٹرپنگ کی وجہ سے 150 فیڈرز سے زائد پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل اباد,سرگودھا,ٹوبہ میانوالی اور جھنگ سرکلز کے مختلف علاقے فیڈرز ٹرپنگ کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکو سٹاف بجلی کی بحالی کے لییالرٹ ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر خود بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فالٹس کی درستگی کے بعد متاثرہ فیڈرزسے بجلی جلد بحال کردی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی کے عارضی تعطل پر وہ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔