فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز کو28ہزار116 سنگل فیز میٹر جاری کردئیے گئے، محمد عامر

102

فیصل آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز کو28ہزار116 سنگل فیز میٹر جاری کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان فیسکو کے مطابق یہ میٹرز31دسمبر2023تک کے اداشدہ ڈیمانڈ نوٹسز والی درخواستوں پر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ سید احمد علی شاہ نے ریجنل سٹور سے تمام آپریشن سرکلز کومیٹرجاری کرنے کیلئے تحریری مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے تحت فیسکو فرسٹ سرکل کو10481سنگل فیز میٹر،سیکنڈ سرکل کو 6496میٹر،جھنگ سرکل کو2368میٹر،سرگودھا سرکل کو 4022،میانوالی سرکل کو2299جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کو2450میٹر جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو صارفین کے نئے کنکشنز کی زیرالتوا درخواستوں پر جلد میٹرزکی انسٹالیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔