23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو سرگودھاسرکل کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

فیسکو سرگودھاسرکل کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

سرگودھا۔18ستمبر (اے پی پی):فیسکوسرگودھاسرکل کا سپرنٹنڈنگ انجینئر عصمت اللہ خان کی سربراہی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فیسکو ترجمان کے مطابق فیسکوریجن کے 6 آپریشن سرکلز کی ٹیمیں بجلی چور وں کے خلاف بھر پور ایکشن لے رہی ہے۔ضلع سرگودھا میں 144 بجلی چوروں کو2لاکھ82ہزار 7سوسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پرایک کروڑ35لاکھ 19 ہزار سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ ضلع خوشاب میں 31بجلی چوروں کو80ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر39لاکھ 85ہزار جرمانہ عائدکیاگیا۔

- Advertisement -

اسی طرح ایس ای فیسکومیانوالی ایس ا ی مدثر خان کی سربراہی میں ضلع میانوالی میں 87بجلی چوروں کو ایک لاکھ62 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر69 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع بھکر میں 97بجلی چوروں کو 2لاکھ65 ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر ایک کروڑ24لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا۔

ترجمان نےبتایا کہ ڈائریکٹ سپلائی اور دیگرسنگین طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا کر پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے جبکہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزبھی منقطع کردیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں