21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والوں کیلئے انعام پالیسی متعارف...

فیسکو نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والوں کیلئے انعام پالیسی متعارف کرو ا دی ہے، ملک تحسین اعوان

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرزملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایت پر فیسکو ریجن بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے۔وزارت توانائی کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی مہم میں عوامی شمولیت کیلئے فیسکو نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والوں کیلئے ریوارڈ/انعام کی پالیسی متعارف کروائی ہے۔ پالیسی کے تحت اطلاع دہندہ شخص یا ایجنسی کو چوری کی وصولی کا 10فیصدانعام دیاجائے گا۔یہ باتیں انہوں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کے ہمراہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقل نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے ان کے شناختی کارڈ کا ڈیٹا نادرا اور دیگر قومی ایجنسیز کے ساتھ شئیرکیاجارہا ہے اور ان کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ منسوخ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔نادہندگان اب پراپرٹی اور قرضہ جات بھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹ، سیاستدان یا کوئی بااثر شخصیت ہوبجلی چوری پر سب کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

فیسکو ریجن کی 472ہاؤسنگ سوسائیٹیز،کمرشل پلازوں کے عارضی کنکشن کا جائزہ لیاجارہا ہے اور 20غیر قانونی سوسائیٹیز کے کنکشن منقطع کردئیے گئے ہیں اور غیر قانونی کنکشن کی فراہمی میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ مستقل طور پر کٹے ہوئے کنکشن/نادہندگان سے ریکوری پر ڈویژن سٹاف کو 4فیصد،ڈویژن کو 2فیصد،سرکل کو 2فیصد اور ہیڈکوارٹرزسٹاف کو 2فیصد انعام ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے 16روزمیں اب تک ایک ہزار4سو سے زائد بجلی چوری کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ان میں سے1306کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوچکا ہے،144بجلی چور گرفتار اور انہیں 39لاکھ64ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس ڈالے گئے ہیں۔جرمانہ کی مالیت 17کروڑ48لاکھ سے زائد ہے۔

مذکورہ بجلی چوری کے کیسز میں 1348گھریلو،42کمرشل،29زرعی اور 4صنعتی صارفین شامل ہیں جن کے میٹر،ٹرانسفارمراتارلئے گئے ہیں۔ فیسکو کی خصوصی ٹاسک فورسز دن اور رات کے اوقات میں چیکنگ کررہی ہیں۔ انشاء اللہ آخر ی بجلی چورپکڑے جانے تک یہ مہم جاری رہے گی۔فیسکو ٹیموں پر بعض علاقوں میں بجلی چوروں کی طرف سے حملے،فائرنگ بھی کی گئی ہے اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے آئندہ سے ٹیموں پر حملوں کی صورت میں ملزموں کے خلاف دہشتگردی کا پرچہ دیاجائے گا۔تمام مشکلات کے باوجود فیسکو ٹیموں کے حوصلے بلند ہیں اور اس قومی کاز میں آٹھوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت فیسکو کو حاصل ہے۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیسکو نادہندگان کے خلاف بھی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔ نادہندگان سے روزانہ کی بنیادوں پر ریکوری کی جارہی ہے۔اب تک ہرقسم کے ڈیفالٹرسے 19کروڑ57لاکھ کی ریکوری کی جاچکی ہے ان میں رننگ ڈیفالٹرز سے3 کروڑ79لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے11کروڑ31لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ ایک سال سے زائد فیسکو کے مستقل کٹے ہوئے/نادہندگان کی تعداد 25066ہے جن کے ذمہ84کروڑ93لاکھ کے واجبات ہیں۔ صارفین کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے تقریباً4کروڑروپے کی ادائیگی میں صارفین کو قسطوں کی سہولت دی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں