22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو نے رننگ و ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں...

فیسکو نے رننگ و ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں 5ارب 10کروڑ روپے وصول کر لئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے

جبکہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی زیر نگرانی ریکوری مہم میں اب تک 5ارب 10کروڑ روپے وصول کر لئے گئے ہیں۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ26086گھریلو نادہندگان سے 3ارب6کروڑکی ریکوری کی گئی ہے جبکہ صنعتی نادہندگان سے 27کروڑ35لاکھ اور زرعی ٹیوب ویل نادہندگان سے 54کروڑکی ریکوری کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح دیگر کیٹیگریز کے مختلف 1655 نادہندگان سے 37کروڑ60لاکھ روپے وصول کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹیگری میں ایک سے تین ماہ کی مدت والے 15652 ڈیفالٹرز سے 3ارب 15کروڑروپے، تین ماہ سے زائد کی مدت والے 10460رننگ ڈیفالٹرز سے111کروڑروپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا ئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیڈ ڈیفالٹرز کی کیٹیگری میں ایک سے تین ماہ کی مدت والے 16406نادہندگان سے 55کروڑ روپے جبکہ تین ماہ سے زائد مدت والے7031صارفین سے 29کروڑروپے وصول کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں