فیسکو نے ریجن کے پانچ آپریشن سرکلز کو 20ہزار سے زائد سنگل فیز میٹر جاری کردیئے

101

فیصل آباد۔ 29 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے پانچ آپریشن سرکلز کو 20ہزار سے زائد سنگل فیز میٹر جاری کردیئے گئے۔

فیسکو فرسٹ سرکل کے4727سنگل فیز میٹر،سیکنڈ سرکل کے5140میٹر،جھنگ سرکل کے2268میٹر،سرگودھا سرکل کے 4763میٹرز،میانوالی سرکل کے2088اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کے2715میٹرزشامل ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو صارفین کی زیرالتوا نئے کنکشنز کی درخواستوں پر جلد میٹرزکی انسٹالیشن کی ہدایت کردی گئی ہے اوراس سلسلہ میں ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ سید احمد علی شاہ کی جانب سے مذکورہ سرکلز کو تحریری مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔