فیسکو نے ماہ فروری کے دوران ریجن بھر میں 217ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا

63

فیصل آباد۔ 18 مارچ (اے پی پی):فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ فروری میں ریجن بھر میں 217ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔ ماہ فروری میں 148ملین سے زائد کی لاگت سے168دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ14.563ملین کی لاگت سے2 ایچ ٹی اور53.844ملین کی لاگت سے65ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ فروری میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 85نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ65ایل ٹی پروپوزلز اور2فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر217.22 روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن ابراراحمد کی زیر نگرانی 15.217 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 17ایل ٹی پروپوزلز،20.614ملین کی لاگت سے جھنگ میں 14،18.013 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 19 جبکہ میانوالی میں 15ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔

اسی طرح50.861 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 25 نئے دیہات،43.964 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 26،28.673ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 17 جبکہ25.315ملین روپے کی لاگت سے میانوالی میں 17نئے دیہات روشن کئے گئے، اسی طرح فیصل آباد میں 14.563ملین روپے کی لاگت سے دو ایچ ٹی پروپوزلز مکمل کرلی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔