فیصل آباد۔ 25 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے باعث27مارچ کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے ستاہ سپنا اور لاثانی ٹاؤن فیڈرصبح نو سے دوپہر دو بجے تک132کے وی چک نمبر 103آر بی گرڈسٹیشن کے فائیو سٹار فوڈز فیڈر، 31مارچ کو صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے اے زیڈ اپیرل،
کے اینڈایم اور المکہ ایکسپورٹ فیڈر132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے کنگ کانگ،زاہد جی،ایم آئی جے،فیڈمک،برائیٹو کیمیکل لمیٹڈ،زیڈ آر گرین،الحافظ کرسٹو پلاسٹ،چن سن،غنی ہلا ل فیڈ،کارس پینٹ،ڈیلی جے ڈبلیو،غنی سرامکس،اے ٹی ایچ،اورئینٹ میٹریل فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے حیات کیمیاء نمبر2فیڈرسے بجلی بند رہے گی۔