سرگودھا ۔ 24 جون (اے پی پی):فیسکو (واپڈا) کی ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 14 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹاسک فورس نے چیف انجینئرفیسکوسرگودھا سرکل ابرار احمد خان کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 14 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔
ٹاسک فورس ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں جھال چکیاں ، عزیز بھٹی ٹائون ، چک 71، حید آباد ٹائون ودیگر ملحقہ آبادیوں میں چھاپے مار کر سہیل، تیمور، ثقلین، سمیع اللہ، عبدالصمد، ولید خان، رئیس، فرزند آرائیں، طارق، احمد شاہ، محمد رمضان، ناصر ، طاہر اور زاہد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ فیسکو ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانہ جات میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں ،مزید کارروائی جاری ہے۔