سرگودھا ۔ 06 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹاسک فورس نے جاری کریک ڈاؤن کے دوران 07 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ فیسکو ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ٹیم نے ضلع سرگودھا اور اسکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث 07 ملزمان کو پکڑلیا
ان کی شناخت عثمان، سلیمان، نعمان، صداقت ، حسن ، ساجد اور محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان مین لائنوں سے بجلی چوری کرتے اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث پائے گئے جو کہ قومی خزانہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچانے کے مرتک پائے گئے۔ فیسکو ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانہ جات میں ان بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569772