فیصل آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نیبرقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث آج 10 ستمبر بروز منگل کوشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج10ستمبر کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی چک نمبر 103آر بی گرڈسٹیشن کے پھلائی والا اور فائیو سٹار فوڈز فیڈر، صبح سات سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چناب نگرگرڈسٹیشن کے نیو چناب نگر، نیوفیکٹری ایریا، پٹھان کوٹ، نیو احمد نگر فیڈر،صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر،صبح سات سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ڈی ایچ کیو،
عثمان آباد، آسیاں، معظم شاہ، ہندوآنہ، لاہورروڈ، چنا ب نگر، مسلم بازار، جھمرہ روڈورضا، سٹی، بادشاہی مسجد فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں 11،18،23اور25ستمبر کو صبح چھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے موچی والا روڈاور رمضان شہید فیڈرسے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔