فیسکو کامنگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

100
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کے اہم مرمتی کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ کل (منگل23جولائی کو )صبح 7سے9بجے تک 132کے وی ابراہیم فائبر گرڈسٹیشن،صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی تاندلیانوالا گرڈسٹیشن کے تاندلیانوالا سٹی فیڈر، صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ،محمدی شریف،عنایت علی شاہ،جامعہ آباد،بھوآنہ،بخاریاں اورنیواحمد نگرفیڈر،132کے وی نشاط آباد نیو گرڈسٹیشن کے رحمت آباد،غازی آباد،بھائی والا،این ٹی یو،واپڈا اکیڈمی،ہمدرد اور مغل پورہ فیڈر 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ہندوآنہ، چناب نگر،جھمرہ روڈ/رضا،سٹی،معظم شاہ،آسیاں،بادشاہی مسجد،عبداللہ فائبر،فیصل آباد روڈ،ڈی ایچ کیو،بیراں والا،لاہورروڈ،عثمان آباد اور مسلم بازار فیڈر، صبح چھ سے دوپہر دو بجے تک ،132کے وی ایم تھری انڈسٹریل سٹی (فیڈمک ون) گرڈسٹیشن کے غنی سرامکس فیڈر،132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے مقبول روڈ، ٹاٹا بازار، ڈاکٹر طارق رشید،دوست سٹریٹ، کچہر ی روڈ، محمدی چوک، سر سیداورامام بارگاہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔