فیسکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

137
Power will remain off
Power will remain off

سرگودھا۔30اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو)نے سرگودھا ریجن میں بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت، دیکھ بھال اور توسیع کے باعث بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) فیسکو سرکل سرگودھا آفس کی طرف سے جاری بجلی کی بندش کے شیڈول کے مطابق 4 سے 16 ستمبر تک صبح 7 سے دوپہر 12 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

متاثرہ علاقوں میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن بھلوال، بھاگٹانوالہ، بڑآنہ، کوٹمومن، کڑآنہ اور سرگودھا سٹی شامل ہیں۔ فیسکو حکام نے شہریوں کوہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مخصوص علاقوں اور اوقات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے فیسکوہیڈکوارٹر سے رابطہ کریں۔