فیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،چیف ایگزیکٹو

35

فیصل آباد۔ 08 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور،فیسکو ریجن سے گزشتہ243روزکے دوران کل7894بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مزید36بجلی چور پکڑے گئے جن کو95ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور35لاکھ64ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں

۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے243روزکے دوران کل7894بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں ایک کروڑ87لاکھ83ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور82کروڑ19لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7705بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیاگیاہے جبکہ کل6239بجلی چور گرفتارکئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو نے بجلی چوروں سے 58کروڑ 69لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 7341گھریلو،253کمرشل،222زرعی جبکہ 26انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1857بجلی چوروں کو44لاکھ سے45ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ62لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسیکنڈسرکل سے1386بجلی چوروں کو34لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ 44لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ فیسکوجھنگ سرکل سے کل888بجلی چوروں کو26لاکھ54ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ43لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1145بجلی چوروں کو24لاکھ99ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ70لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2009بجلی چوروں کو40لاکھ50ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ41لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیانیزفیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل549بجلی چوروں کو13لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ56لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔