33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،24گھنٹوں میں مزید31...

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،24گھنٹوں میں مزید31 بجلی چور پکڑے گئے، 23 لاکھ جرمانہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )کاریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اورریجن کے 6 آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے گزشتہ24گھنٹوں میں دوران چیکنگ مزید31 بجلی چور پکڑلئے جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور انہیں 47ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 23لاکھ14ہزارروپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مذکورہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پرفیسکونے بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا ہے اور فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات کے اوقات میں بلاامتیاز چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ فیسکوکے نادہندگان سے واجبات کی وصولی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں فیسکو ریجن سے گزشتہ44روزکے دوران مجموعی طورپر 3109 بجلی چورپکڑے گئے ہیں جن کو 85لاکھ 79ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور39کروڑ77 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجلی چوری میں 2934گھریلو،90کمرشل،79زرعی،اور 6انڈسٹریل صارفین ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 2996بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے جبکہ 2476بجلی چوروں کو گرفتار اور 21کروڑ78لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1021بجلی چوروں کو27 لاکھ 75ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور12کروڑ94 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 309 بجلی چوروں کو11لاکھ 43ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 4 کروڑ78لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ضلع بھکر میں اب تک 324 بجلی چوروں کو8لاکھ36ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ26لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع چنیوٹ میں 348بجلی چوروں کو 10لاکھ 64ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ96لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع خوشاب میں 102بجلی چوروں کو 3 لاکھ34ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ60لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 376بجلی چوروں کو8لاکھ 43ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ87 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع سرگودھا میں 349بجلی چوروں کو8لاکھ 45ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ87 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع ٹوبہ میں 244بجلی چوروں کو6لاکھ سے24ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ12 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے اورریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں اب تک رننگ ڈیفالٹرز سے11کروڑ22لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 33کروڑ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں جن سے واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں