فیصل آباد۔ 30 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان فیسکو نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید48بجلی چور پکڑے گئے جن کوایک لاکھ30ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور35لاکھ42ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 294روزکے دوران کل9631بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ26لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور98کروڑ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر9429بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا جبکہ7268بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔
بجلی چوروں سے 70کروڑ44لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2327بجلی چوروں کو54لاکھ 87ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1776بجلی چوروں کو45لاکھ32ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل1078بجلی چوروں کو31 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے1409بجلی چوروں کو32لاکھ 16ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ90لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2406بجلی چوروں کو48لاکھ37ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ37لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل635بجلی چوروں کو15لاکھ 14ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ73لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔