فیصل آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے بتایا کہ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کےخلاف کارروائیوں کے دوران 24 گھنٹوں میں مزید35بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 50ہزار531سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کےخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل15845بجلی چور پکڑے گئے جن کو3 کروڑ62لاکھ43 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک ارب64کروڑ27لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک3787بجلی چوروں کو89لاکھ67ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور41کروڑ85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے3127بجلی چوروں کو77لاکھ43ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور32کروڑ96ہزارسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل1728بجلی چوروں کو46 لاکھ 46ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15کروڑ86لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے2321بجلی چوروں کو48لاکھ19ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ79لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکومیانوالی سے کل3909بجلی چوروں کو78لاکھ59ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور39کروڑ20لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔اسی طرح فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل973بجلی چوروں کو22لاکھ 5ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ55لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔