27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 24 گھنٹوں میں...

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 24 گھنٹوں میں مزید34 بجلی چور پکڑے گئے،20 لاکھ جرمانہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 25 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اورگزشتہ24 گھنٹوں میں فیسکو ٹاسک فورسزنے مختلف علاقوں سے مزید34بجلی چوروں کو پکڑلیاجنہیں 46ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 20لاکھ23ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں اورمذکورہ تمام بجلی چوروں کی بجلی منقطع کرکے متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں فیسکوکے ڈیفالٹرزسے واجبات کی وصولی کیلئے خصوصی مہم بھی جاری ہے اور فیسکو ریجن میں رننگ ڈیفالٹرزسے 28لاکھ 57ہزار سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے 96لاکھ13ہزارروپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری وساری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف دن اوررات کے اوقات میں کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے بھی ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 139روزکے دوران مجموعی طورپر5647بجلی چوروں کوپکڑاگیاجن کو ایک کروڑ37لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور62کروڑ83لاکھ سے زائدکے جرمانے عائدکئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 5304گھریلو،179کمرشل،149زرعی اور15انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے جبکہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 5300بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 4591کو گرفتاکرلیاگیا ہے نیزبجلی چوروں سے 44کروڑسے زائد کی ریکور ی بھی کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں اب تک کل1390بجلی چوروں کو پکڑاگیا ہے جن کو 36لاکھ 12ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑسے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکوسیکنڈسرکل میں کل929بجلی چوروں کو 23لاکھ 25ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ52لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوجھنگ سرکل میں کل638بجلی چوروں کو 19لاکھ71ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ76لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔اسی طرح سرگودھاسرکل میں 818بجلی چوروں کو 17لاکھ75ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ73لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں بھی431بجلی چوروں کو9لاکھ98ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5کروڑسے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں