فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید25 بجلی چور پکڑے گئے،15 لاکھ جرمانہ

149
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

فیصل آباد۔ 13 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیسکوریجن کے6 آپریشن سرکلز میں فیسکوٹیموں نے دوران چیکنگ مزید25بجلی چور وں کو پکڑلیا۔ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور انہیں 36ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 15لاکھ47ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں جبکہ مذکورہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پربجلی چوروں کے خلاف فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کی سرکوبی کے لئے روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں چیکنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1183بجلی چوروں کو31 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور14کروڑ34لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 394 بجلی چوروں کو13لاکھ 43ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ58لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

ضلع بھکر میں اب تک 399 بجلی چوروں کو9لاکھ85ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ3لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں 393بجلی چوروں کو 12لاکھ30ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ63لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 126بجلی چوروں کو 3 لاکھ92ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ89لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 470بجلی چوروں کو10لاکھ 30ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ67لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع سرگودھامیں 400بجلی چوروں کو9لاکھ 33ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ 25لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 292بجلی چوروں کو6لاکھ 79ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ47 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 65روزکے دوران فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر3694 بجلی چوروں کو98لاکھ 13ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور45کروڑ38 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 3481گھریلو،109کمرشل،96زرعی،اور 8انڈسٹریل صارفین ملو ث پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے3080بجلی چوروں کو گرفتار اور27کروڑ 8لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 3506بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔