فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید38 بجلی چور پکڑے گئے

138
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 20 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن دن رات جاری ہے اورفیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں دوران چیکنگ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید38بجلی چور وں کودھرلیاگیا

جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور انہیں 80ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 33لاکھ47ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں جبکہ مذکورہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ وززیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکو کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1266بجلی چوروں کو32 لاکھ 85ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15کروڑ18لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 433 بجلی چوروں کو14لاکھ 55ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ99لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک 423 بجلی چوروں کو10لاکھ24ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ23لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع چنیوٹ میں 422بجلی چوروں کو 13لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ96لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع خوشاب میں 128بجلی چوروں کو 3 لاکھ97ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ92لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 494بجلی چوروں کو10لاکھ 77ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ90لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 427بجلی چوروں کو9لاکھ 78ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ55لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 311بجلی چوروں کو7لاکھ 10ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ60 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 72روزکے دوران فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر3943 بجلی چوروں کوایک کروڑ3لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور47کروڑ85 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 3710گھریلو،122کمرشل،103زرعی،اور 8انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے3227بجلی چوروں کو گرفتار اور 29کروڑ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 3722بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔