فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 33 بجلی چور پکڑے گئے

121
fFesco's crackdown
Fesco's crackdown

فیصل آباد۔ 08 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران فیسکو ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران مزید33بجلی چوروں کو پکڑلیاجنہیں 42ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 20لاکھ12ہزارروپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ۔

مذکورہ تمام بجلی چوروں کی بجلی منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔فیسکو ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کےلئے ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔

علاوہ ازیں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرزسے9لاکھ 95ہزار سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ26لاکھ سے زائد کی ریکوری کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں تین ماہ کے دوران مجموعی طورپر4457 بجلی چوروں کوپکڑاگیا جن کو ایک کروڑ14لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 52کروڑ51لاکھ سے زائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 4197گھریلو،134کمرشل،116زرعی اور10انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔

فیسکو ریجن سے کل3690بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ مجموعی طورپر4251کے خلاف مقدمات کااندراج کروادیاگیاہے۔فیسکو نے بجلی چوروں سے 34کروڑ36لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کی ہے۔ضلع فیصل آباد میں اب تک 1425بجلی چوروں کو36 لاکھ38ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور16کروڑ58لاکھ سے زائد کاجرمانہ ،ضلع جھنگ میں اب تک488بجلی چوروں کو16لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ56لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک510 بجلی چوروں کو11لاکھ62ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ73لاکھ سے زائد جرمانہ اور ضلع چنیوٹ میں 450بجلی چوروں کو 13لاکھ80 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ33لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں 127بجلی چوروں کو3 لاکھ68ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ81لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 574بجلی چوروں کو12لاکھ51ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ70لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 487بجلی چوروں کو10لاکھ76ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ12لاکھ سے زائدجرمانہ اور ضلع ٹوبہ میں 340بجلی چوروں کو7لاکھ71ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ91 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔