فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،24گھنٹوں میں مزید31بجلی چورپکڑے گئے

101

فیصل آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،24گھنٹوں میں مزید31بجلی چورپکڑے گئے ہیں جنہیں 35ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 14لاکھ23ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ مذکورہ تمام بجلی چوروں کی بجلی منقطع کرکے ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرزسے18لاکھ67ہزار سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے89لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ۔ترجمان فیسکو نے بتایا کہ فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف دن اوررات کے اوقات میں کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کےلئے بھی ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 138روزکے دوران مجموعی طورپر5617بجلی چوروں کوپکڑاگیاجن کو ایک کروڑ37لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور62کروڑ57لاکھ سے زائدکے جرمانے عائدکئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 5275گھریلو،178کمرشل،149زرعی اور15انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے نیزمجموعی طورپر5244بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے کل 4569بجلی چوروں کو گرفتار اور 43کروڑ88لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کی گئی ہے۔

فیصل آباد میں اب تک 1806بجلی چوروں کو43 لاکھ16ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ33لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیا۔ضلع جھنگ میں اب تک604بجلی چوروں کو19لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 7 کروڑ57لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک665بجلی چوروں کو14لاکھ 82ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ40لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع چنیوٹ میں 553بجلی چوروں کو17لاکھ 27ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ39لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 181بجلی چوروں کو4 لاکھ43ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ26لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 743بجلی چوروں کو15لاکھ30ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑسے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع سرگودھامیں 606بجلی چوروں کو12لاکھ53ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6 کروڑ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔اسی طرح ضلع ٹوبہ میں 414بجلی چوروں کو9لاکھ40ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ70لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔