فیصل آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید32 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کرنے سمیت متعلقہ پولیس تھانوں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔
فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جن بجلی چوروں کو پکڑاگیا وہ ڈائریکٹ سپلائی،میٹر کی نیوٹرل کو بریک کرکے،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
علاوہ ازیں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرزسے30لاکھ68ہزار سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ22لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 140روزکے دوران مجموعی طورپر5679بجلی چوروں کوپکڑاگیاجن کو ایک کروڑ38لاکھ روپے سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور63کروڑ33لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے عائدکئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 5336گھریلو،179کمرشل،149زرعی اور15انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے جبکہ مجموعی طورپر 5238بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ فیسکو ریجن سے کل 4607بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا ہے نیز بجلی چوروں سے 44کروڑ22لاکھ روپےسے زائد کی ریکور ی بھی کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1826بجلی چوروں کو42 لاکھ72ہزار روپے سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ49لاکھ روپے سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک612بجلی چوروں کو19لاکھ 17ہزار روپے سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 7 کروڑ63لاکھ روپےکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
ضلع بھکر میں اب تک671بجلی چوروں کو14لاکھ 89ہزار روپےسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ44لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع چنیوٹ میں 539بجلی چوروں کو17لاکھ 41ہزار روپےسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ46لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 184بجلی چوروں کو4 لاکھ46ہزار روپے سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ28لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 751بجلی چوروں کو15لاکھ40ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑسے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 614بجلی چوروں کو12لاکھ69ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6 کروڑ 14لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔علاوہ ازیں ضلع ٹوبہ میں 417بجلی چوروں کو9لاکھ47ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ96لاکھ روپے سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔