22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید20 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن کے 6آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید 20بجلی چوروں کو پکڑاگیا ہے جن کو 32ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13لاکھ15ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 143روزکے دوران مجموعی طورپر5748بجلی چوروں کو ایک کروڑ39لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور63کروڑ74لاکھ سے زائدکے جرمانے عائدکئے گئے۔فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 5375بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیاگیاہے جبکہ کل 4641بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں سے 44کروڑ54لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1850بجلی چوروں کو43 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ61لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک618بجلی چوروں کو19لاکھ 32ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 7 کروڑ68لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک680بجلی چوروں کو15لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ51لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع چنیوٹ میں 543بجلی چوروں کو17لاکھ 44ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ47لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

- Advertisement -

ضلع خوشاب میں 186بجلی چوروں کو4 لاکھ46ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ28لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 761بجلی چوروں کو15لاکھ53ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ12لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 623بجلی چوروں کو12لاکھ80ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6 کروڑ 21لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 420بجلی چوروں کو9لاکھ52ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ99لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں