فیصل آباد۔ 07 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکوفیصل آباد انجینئر محمد عامرنے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید49بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 1لاکھ 12ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور33لاکھ29ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصو صی مہم میں 271روزمیں کل8716بجلی چور پکڑے گئے جن کو 3کروڑ3لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور89کروڑ 18لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8585بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ہے اور6755بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ فیسکو نے بجلی چوروں سے64کروڑ31لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔انجینئر محمد عامر نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2064بجلی چوروں کو47لاکھ55ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ 53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔اسی طرح فیسکوسیکنڈسرکل سے1585بجلی چوروں کو39لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ 38لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔
فیسکوجھنگ سرکل سے کل993بجلی چوروں کو28 لاکھ 87ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ26لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ فیسکوسرگودھا سرکل سے1266بجلی چوروں کو29لاکھ84ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ80لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔علاوہ ازیں فیسکومیانوالی سے کل2215بجلی چوروں کو43لاکھ 82ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور21کروڑ16لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیاجبکہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل593بجلی چوروں کو14لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ4لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔