فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 56 بجلی چور پکڑے گئے

162
electricity thieves

فیصل آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں میں فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع کے تمام چھ آپریشن سرکلزمیں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید 56 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جن کوایک لاکھ 12ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور43لاکھ87 ہزارسے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

فیسکو ترجمان نے بتایا کہ ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 315روزکے دوران10ہزار312بجلی چور پکڑے گئے ہیں جن کو 2 کروڑ42لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک ارب4کروڑ19لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ریجن میں مجموعی طور پر10ہزار 144بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا ہے اور 7636بجلی چور گرفتارکرلئے گئے ہیں۔

فیسکو نے بجلی چوروں سے 74کروڑ66لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2482بجلی چوروں کو58لاکھ 85ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور24کروڑ79لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکوسیکنڈسرکل سے1926بجلی چوروں کو49لاکھ63ہزارسے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 19کروڑ 52لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل1143بجلی چوروں کو32 لاکھ 71ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ 34لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سے1512بجلی چوروں کو33لاکھ85ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ54ہزارسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2582بجلی چوروں کو51لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور24کروڑ 81لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل667بجلی چوروں کو15لاکھ 97ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ16لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔